بھٹکل 22/ نومبر (ایس او نیوز) قوم نوائط کے مایہ ناز فرزند اور قابل فخر سپوت مرحوم حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی ؒ کی حیات وخدمات پرتاریخی وخصوصی شمارہ طباعت کے آخری مراحل میں ہے اس سلسلہ میں اگر مولانا مرحوم سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے کسی تاثرات پر مشتمل مضمون یا شعری تخلیق کو شامل اشاعت کرنا چاہیں تو فوراً اس میل (nadviacademy@hotmail.com) پر روانہ فرماسکتے ہیں تاکہ ان کا وہ مضمون اس تاریخی مجلہ کا حصہ بنے۔ اس بات کی اطلاع مدیر مجلہ مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
پریس ریلیز کےمطابق یہ مجلہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے علمی ودعوتی ترجمان ’’ ارمغانِ حجاز‘‘ کی جانب سے شائع کیا جارہا ہےجس کا اجراء ان شاء اللہ جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل میں مجلس اصلاح وتنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے عظیم الشان مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ’’ تحفظِ شریعت‘‘ اجلاس عام میں ۲۱/ربیع الاول ۱۴۳۸ ھ مطابق ۲۱/دسمبر ۲۰۱۶ء بعد نماز عشاء ہوگا۔ مولانا الیاس جاکٹی ندوی جو ارمغان حجاز کے بھی مدیر ہیں نے اس مجلہ کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئے ان سے راست رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔